ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سونارکیری میں مسجد تقویٰ کامپلیکس کاسنگ بنیاد؛ عوام سے تعائون کی اپیل

بھٹکل سونارکیری میں مسجد تقویٰ کامپلیکس کاسنگ بنیاد؛ عوام سے تعائون کی اپیل

Fri, 28 Apr 2017 22:24:34    S O News Service

بھٹکل 28 اپریل (ایس او نیوز) یہاں سونار کیری میں مسجد تقویٰ کے  دو منزلہ کامپلیکس کا سنگ بنیاد مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کے مبارک ہاتھوں  اور ان کی دُعائوں  سے رکھا گیا۔ 

مسجد تقویٰ کے سکریٹری جناب عبدالمطلب دامدا نے کامپلیکس کے تعلق سے بتایا کہ مسجد کے لئے مستقل آمدنی کےذرائع پیدا کرنے کے لئے اس کامپلیکس کو تعمیر کیاجارہا ہے جس میں چھ فلیٹ بنائے جائیں گے۔ فی الحال ہم نے عمارت کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا ہے۔ عوام اگر مسجد کے اس کام کے لئے چندہ دیں تو ہمیں اُمید ہے کہ جلد سے جلد یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ انہوں نے عوام الناس سے ہرممکن تعائون دینے کی درخواست کی۔

اس موقع پر مسجد انتظامیہ کے  نائب سکریٹری فرحان صدیق، اشفاق کے ایم، صدیق رضوان، شفیع صاحب، مولوی ارشاد ندوی  و دیگر کافی ذمہ داران اور عہدیداران وغیرہ موجود تھے۔

 


Share: